13 اکتوبر، 2017، 2:25 PM

ایرانی حکام کو امریکہ کی منہ زوری کا مضبوط اور مستحکم جواب دینا چاہیے

ایرانی حکام کو امریکہ کی منہ زوری کا مضبوط اور مستحکم جواب دینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایران اورعالمی مسائل کے بارے میں امریکہ کی منہ زوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو امریکہ کی منہ زوری کا مضبوط اور مستحکم جواب دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میںم نعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں  ایران اورعالمی مسائل کے بارے میں امریکہ کی منہ زوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو امریکہ کی منہ زوری کا مضبوط اور مستحکم جواب دینا چاہیے ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ عداوت اور دشمنی  مخفی اور آشکار دو طرح کی ہوسکتی ہے اور آشکارا دشمنی سے مخفی دشمنی اور عداوت کا خطرہ کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی حکام کو مخفی عداوتوں کے بارے میں بھی ہوشیار رہنا چاہیے۔ خطیب جمعہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ بشری اور انسانی سعادت اور معاشرے کی اصلاح  و فلاح و بہبود  کے لئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بہت ضروری ہے۔

News ID 1875921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha